فیصل آباد (آئی این پی )زمین چاند اور سورج کے درمیان آ گئی، 580سال بعد طویل دورانیے کا جزوی چاند گرہن ، جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکا، دورانیے کے اعتبار سے یہ چاند گرہن گزشتہ ایک ہزار سال میں طویل ترین چاند گرہن تھا، ایسا نظارہ مستقبل میں 648سال بعد ممکن
ہوسکے گا ، محکمہ موسمیات کے مطا بق گز شتہ روز ہو نے والا طویل دورانیے کا جزوی چاند گرہین 580سال بعد ہوا ، چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 2منٹ پر شروع ہوا اور چاند کو جزوی گرہن 12 بجکر 19 منٹ پر لگا جزوی چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بجکر 47 منٹ پر ہو ا اور چاند گرہن کا مکمل اختتام 5 بجکر 4 منٹ پر ہوامحکمہ موسمیات کے مطا بق جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکا، جزوی چاندگرہن شمالی جنوبی امریکا آسٹریلیا یورپ کے دیگرحصوں میں دیکھا گیا جبکہ ایشیا اور یورپ کے زیادہ تر حصوں اور شمالی و مغربی افریقا میں بھی چاندگرہن دیکھاگیا ، جزوی چاند گرہن کے حساب سے 580 سال میں اب تک کا طویل ترین جزوی چاند گرہن تھا، اس طرح کا چاند گرہن مستقبل میں ممکنہ طور پر 648 برس بعد یعنی 8 فروری 2669 عیسوی میں دیکھنے کو مل سکتا ہے۔