اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ندا یاسر پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)اداکارہ، پروڈیوسر اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اکثر اپنے مارننگ شوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی ہیں لیکن اس بار تو لوگ اتنے زیادہ برہم ہیں کہ ندا پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں ساس بہو کے جھگڑوں سے متعلق مواد پیش کیا گیا اور ندا نے اپنے شو میں اصل زندگی کی ساس اور بہو کو مدعو کیا جس میں دونوں آن اسکرین ایک دوسرے سے اپنے اختلافات پر بات کرتی نظر آئیں۔شو کے دوران ساس، بہو سے متعلق اپنی ڈیمانڈز بتاتی رہی اور اپنی بہو کو پڑھی لکھی ہونے کے باوجود اسے نیچا دکھاتی ہوئی نظر آئی۔ سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے شو کی یہ مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین سخت غصے میں آگئے اور ندا کے شو میں دکھائے جانے والے مواد پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ ٹوئٹر پر مارننگ شو پیش کرنے والے چینل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ندا یاسر اور ان کے بے تکے مارننگ شوز پر پابندی لگائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ندا یاسر کے مارننگ شوز میں دکھائے جانے والے مواد کو معاشرے کے لیے زہریلا قرار دیا۔دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ندا یاسر اور ان کے مارننگ شوز پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…