دبئی میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ملازمین کے لیے پانچ سالہ ویزامتعارف

17  ‬‮نومبر‬‮  2021

دبئی (این این آئی)امارت دبئی نے بین الاقوامی کمپنیوں کے ملازمین کے لیے پانچ سالہ ویزا(انٹری پرمٹ)متعارف کرادیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے ٹویٹرپریہ نیاویزا

متعارف کرانے کا اعلان کیا ۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارا مقصد اداروں کوسہولت مہیاکرنا ،ان کی ٹیموں کوسال بھردبئی میں منعقد ہونے والے اجلاسوں، کانفرنسوں اورنمائشوں میں شرکت کے لیے دبئی میں آنے جانے کے قابل بنانا ہے۔یواے ای میں 14لاکھ ڈالر(50 لاکھ امارتی درہم)یااس سے زیادہ مالیت کی جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد پانچ سال کی مدت کے رہائشی ویزے کے اہل ہیں۔ایسے کاروباری افراد جن کا کم ازکم سرمایہ 136,000 ڈالر((500,000 امارتی درہم ہے، یا جو کسی تسلیم شدہ کاروباری ادارے کا حصہ ہیں،وہ چھے ماہ کا ویزاحاصل کر سکتے ہیں۔اس ویزے کی مزید چھے ماہ کی مدت کے لیے تجدید کی جاسکتی ہے۔سیکنڈری اسکول میں 95 فی صدسے زیادہ نمبر یا 3.75 یا اس سے زیادہ گریڈ پوائنٹ اوسط (جی پی اے)والے غیر معمولی طلبہ پانچ سالہ ویزے کے اہل ہیں اوراپنے اہل خانہ کی کفالت کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…