ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

لیجنڈری اداکار سہیل اصغر کا آخری آڈیو پیغام سامنے آگیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی )دو روز قبل انتقال کرجانے والے پاکستان کے لیجنڈری اداکار سہیل اصغر کا آخری آڈیو پیغام سامنے آگیا۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی اْردو) کی جانب سے لیجنڈری اداکار سہیل اصغر کا آخری آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جوکہ اْنہوں نے اپنے بیمار دوست نور الحسن کو بھیجا تھا

جبکہ یہ پیغام پنجابی زبان میں تھا۔آڈیو پیغام میں سہیل اصغر کو اپنے بیمار دوست سے کہتے ہوئے سْنا جاسکتا ہے کہ ‘بیمار کی دْعا، بیمار کو لگتی ہے۔سہیل اصغر نے کہا کہ ‘میرا رب بیٹھے بِٹھائے اپنی آزمائش بھیج دیتا ہے لیکن شکر الحمداللّہ کہ میرے رب نے کبھی میرا ہاتھ نہیں چھوڑا، ہر آزمائش میں میرا ہاتھ تھام کر رکھا۔اداکار نے کہا کہ ‘اللّہ پاک نے ہمیشہ مجھے سرخرو کیا اور انشائاللّہ! آگے بھی کرے گا، میرا رب میرے ساتھ ہے، میری ہر ایک ایک سانس کے ساتھ ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ‘نہ جانے ہم ایسا کیا کر بیٹھے کہ اللّہ تعالیٰ کو اتنے پیارے ہوگئے، کہتے ہیں کہ جو بندہ اللّہ کو عزیز ہوتا ہے، آزمائش بھی اْسی کو دی جاتی ہے۔سہیل اصغر نے کہا کہ ‘میرا رب بہتر جانتا ہے کہ میں نے کبھی کسی کا بْرا نہیں چاہا، ہر ایک کے لیے اچھا سوچا اور اچھا چاہا۔آخر میں اداکار سہیل اصغر نے اپنے دوست کی جلد صحتیابی اور خوشیوں سے بھرپور زندگی کے لیے دْعا بھی کی۔واضح رہے کہ سہیل اصغر ڈیڑھ سال سے بیمار تھے اور دو روز قبل 13 نومبر کو دْنیا سے کوچ کرگئے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…