اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پی ڈی ایم موسمی بیماری ہے ویکسین لگے گی تو واپس چلی جائے گی، اسد عمر

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

پشاور(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سردیوں میں جیسے بیماریاں آتی ہیں، پی ڈی ایم بھی موسمی بیماری ہے، اسے ویکسین لگے گی تو پھر چلی جائے گی،فروری مارچ تک پی ڈی ایم کا قصہ ختم ہو جائے گا،آئی ایم ایف سے معاہدے کی صورتحال شوکت ترین ہی بتا سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل بہت روشن دیکھ رہا ہوں ،

موجودہ حکومت میں 23 لاکھ نوکریاں دی گئی ہیں، زراعت کے شعبے میں لوگوں بہت نوکریاں ملی ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں نوکریوں کے مواقع مل رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی کی برآمدات اس سال 3 ارب ڈالر پر پہنچ جائے گی، آئی ایم ایف سے معاہدے کی صورتحال شوکت ترین ہی بتا سکتے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم بھی موسمی بیماری ہے ، سردیوں میں جیسے بیماریاں آتی ہیں، ویسے ہی پی ڈی ایم آتی ہے، پی ڈی ایم کو ویکسین لگے گی تو پھر چلی جائے گی، فروری مارچ تک پی ڈی ایم کا قصہ ختم ہو جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان عوام کی زندگی بہتر کرنے کیلئے محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت دی جارہی ہیں،2 سال میں 3 گناہ آئی ٹی کے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا، انفرادی طور پر کام کرنے والے نوجوان کمیونٹی میں پاکستان دنیا کی 5 بڑی کمیونٹی ہے، 2018 میں 23 لاکھ نوکریوں میں اضافہ ہوا۔اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کے اندر کافی ترقی کے مواقع ہے، حکومت اس شعبے پر توجہ دے رہی ہے جس میں ترقی کے مواقع ہوں، گندم، چاول، گنے کی ریکارڈ فصل ہوئی ہے، شہری علاقوں میں کنسٹکرشن کے شعبے میں مواقع موجود ہیں، وزیر اعظم کے دلچسپی کے باعث کنسٹکریشن انڈسٹری نے لافی ترقی کی ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…