جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

سکولوں میں ناظرہ قرآن پڑھانے کیلئے سپارے کم پڑ گئے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )سکولوں میں ناظرہ قرآن پڑھانے کے عمل میں منصوبہ بندی کا فقدان ۔۔ تین کروڑ سے زائد طلباء کیلئے سپارے کم پڑ گئے۔ پنجاب سکالرز یونین کے صدر اکرم سیال کا کہنا ہے کہ کوئی بھی پبلشر مختصر نوٹس پر اتنی تعداد میں سپارے فراہم نہیں کر سکتا۔سکولوں میں ناظرہ قرآن پڑھانے کا منصوبہ بغیر تیاری کے شروع کردیا گیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں زیر تعلیم تین کروڑ سے

زائد طلبا کیلئے سپارے کم پڑ گئے۔ صدر پنجاب سکالرز یونین اکرم سیال کا کہنا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے منصوبے کیلئے کوئی ہوم ورک نہیں کیا۔ان کا کہنا ہے کہ 15 نومبر سے قبل سکولوں میں تین کروڑ سپاروں کی فراہمی ممکن نہیں۔ کوئی بھی پبلشر کم وقت میں اتنے سپاروں کی فراہمی یقینی نہیں بناسکتا۔ واضح رہے کہ پندرہ نومبر سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکولوں کا وزٹ کر کے ناظرہ تعلیم کا جائزہ لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…