اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارلحکومت میں پولیس فورس کی کم تعداد کو پورا کرنے کے لیے وزیراعظم نے 2500بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے ،سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ،انتہائی معتبر ذرائع سے معلو م ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران انہیں وفاقی دارلحکومت میں سیکورٹی اور دیگر اہم ایشوز پر بات کی ،اور کہا کہ ہمیشہ معمولی مظاہرہ کے دوران بھی انہیں صوبوں سے فورس منگوانی پڑتی ہے ،جس پر وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر وفاقی پولیس میں 2500افراد بھرتی کرنے کی اجازت دی ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے منظوری کے بعد سمری وزارت خزانہ کو بھی ارسال کر دی گئی ہے ۔