دبئی (این این آئی) آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنلز کا مہنگا ترین اسپیل کرادیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میںنیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔مچل اسٹارک کے چار اوورز میں 60 رنز اسکور ہوئے جو کسی بھی بولر کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سب سے مہنگا اسپیل ہے۔اسٹارک سے قبل فائنلز میں مہنگی ترین بولنگ 2012 میں سری لنکا کے لاستھ ملنگا نے کرائی تھی انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف چار اوورز میں 54 رنز دیے تھے۔اس کے علاوہ مچل اسٹارک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں آسٹریلیا کے سب سے مہنگے بولر بھی بن گئے۔ اسٹارک سے قبل بریٹ لی نے 2009 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 اوورز میں 56 رنز کھائے تھے۔
آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنلز کا مہنگا ترین اسپیل کرادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور



















































