اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

صرف کھانا پکانے کے لئے گیس ملے گی، حکمت عملی تیار

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) وزارتِ پٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی سردیوں میں گیس کی فراہمی سے متعلق حکمتِ عملی سامنے آگئی ہے جس کے تحت پنجاب

اور خیبر پختون خوا کے صارفین کو 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔گیس صارفین کو کھانا پکانے کیلئے صرف چند گھنٹے گیس ملے گی، باقی وقت گیس بند رہے گی اور چولہے ٹھنڈے رہیں گے۔سوئی ناردرن نے گھریلو صارفین کے لیے صبح، دوپہر اور شام کو گیس دینے کا شیڈول تیار کر لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبر پختون خوا کے گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس ملے گی، پھر دن ساڑھے 11 بجے سے 2 بجے تک اور پھر شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک گیس ملے گی۔سوئی ناردرن کمپنی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گیس کی فراہمی کے اس شیڈول کا نفاذ دسمبر سے ہو گا اور اس پر فروری تک عمل ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…