پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان پہلے اپنے خلاف جہاد کریں پھر ریاست مدینہ کا نام لیں، حمزہ شہباز

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن سے نہیں قوم سے انتقام لیا، ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، آج غریب کے گھر فاقے ہیں، ہفتہ وار مہنگائی کا انڈیکس 15.21 فیصد ہے، توشہ خانہ کی تفصیل قوم کے سامنے کیوں نہیں رکھتے ؟

پہلے اپنے خلاف جہاد کریں پھر ریاست مدینہ کا نام لیں،مہنگائی، بیروزگاری پر اس حکومت کے خلاف چھٹکارہ پانے پر جدوجہد جاری رکھیں گے ۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت چوری شدہ مینڈیٹ کی پیداوار ہے، قوم جان لے اس شخص کا دوہرا معیار ہے ، اس نے عوام کو جھوٹے خواب دکھائے تھے اور جھوٹ بولے تھے ،یہ چینی چوری کے خلاف جہاد کیوں نہیں کرتے ،عمران نیازی پہلے اپنے خلاف جہاد کریں اور ریاست مدینہ کی بات بعد میں کریں ،انہوں نے اپوزیشن سے نہیں بلکہ عوام سے انتقام لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی اس قدر پھیل چکا ہے کہ ہسپتالوں میں ایک ،ایک بیڈ پر 2، 2 مریض پڑے ہیں ، ملکی تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدی گئی ، ڈالر آسمان کو چھو رہا ہے ،سردی آئی ہیں اورگیس کا شدید بحران سامنے آنے والا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کمر کس لی ہے، ہم سے اب عوام کی بھوک نہیں دیکھی جاتی ،آج غریب کے گھر فاقے ہیں ،تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کا فرض ہے کہ اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کے دور میں پٹرول 111 ڈالر فی بیرل تھی لیکن ہم نے قیمت 107 روپے فی لیٹر رکھی تھی ،یہ قوم سے جھوٹ بولتے ہیں لیکن حقائق کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ۔انہوںنے کہا کہ عمران نیازی توشہ خانہ کیس میں جواب کیوں نہیں دیتے ،فارن فنڈنگ کیس 6 سالوں سے التوا ء کا شکار ہے ،

سستا موٹر وے بنانے کا دعوی بھی ان کا ایک اور جھوٹ ہے ،ہماری جماعت نے اب ٹھان لی ہے کہ ہم مہنگائی، بیروزگاری پر اس حکومت کے خلاف چھٹکارہ پانے پر جدوجہد جاری رکھیں گے ،اس شخص نے پورے پاکستان کو اپنے جھوٹ اور نااہلی اور کرپشن سے آلودہ کر دیا ہے ،یہ مافیا کو کابینہ میں اپنے ساتھ بٹھاتے ہیں ،نیا پاکستان مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکا ہے ،اس لئے لوگ پرانے پاکستان کو یاد کر رہے ہیں ،بھارت میں مہنگائی کم جبکہ پاکستان میں 15 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…