بدھ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2024 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ، اسلام آباد(اےایف پی، آن لائن)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 1.6فیصد کمی کیساتھ 81.51ڈالرز فی بیرل پر آگئیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت میں 1.6فیصد کمی دیکھی گئی جس کے ساتھ ہی فی بیرل قیمت 81.51ڈالرز

پر آگئی۔دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتوں میں بھی 2.1 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی بیرل کی نئی قیمت 79.90ڈالرز ہوگئی۔دریں اثنا پیپلز پارٹی کی مرکزی نائب صدر و رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 1.6 فیصد کمی آئی ہے، مہنگائی سرکار تیل میں قیمتوں میں کمی کا اعلان کب کرے گی؟۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 17.37 فیصد کی ریکارڈ لیول پر پہنچ چکی ہے، ہفتے کے دوران 30 سے زائد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔شیری رحمان نے کہا کہ ڈالر 1 روپے 80 پیسے کے اضافے سے بلند ترین سطح 176 روپے تک پہنچ گیا، دوسری طرف 3 سال میں تباہی سرکار نے 16 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، قرضوں، ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ قابل تشویش ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…