ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

انا للہ وانا الیہ راجعون ،معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے۔اہل خانہ کے مطابق اداکار سہیل اصغر ڈیڑھ سال سے بیمار تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔اداکار سہیل اصغر کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔ واضع رہے کہ

سہیل اصغر پاکستانی مزاح کار، اسٹیج اور ٹی وی اداکار ہیں، اْنہوں نے لاہور سے اپنے کریئر کا آغاز کیا، اْنہوں نے لاہور میں تیار کیے جانے والے مزاحیہ اسٹیج ڈراموں سے بنیادی شہرت حاصل کی۔اْن کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں لاگ، خدا کی بستی، کاجل گھر، دکھ سکھ ، حویلی، ریزہ ریزہ، پیاس، چاند گرہن اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔اِس کے علاوہ 2003 میں اْنہوں نے پہلی مرتبہ چھوٹی اسکرین سے بڑی اسکرین پر قدم رکھا اور فلم ‘مراد ‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اْس کے بعد اْنہوں نے فلم ‘ماہ نور’ میں بھی کام کیا۔دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سہیل اصغرکے انتقال پر اظہار افسوس کر تے ہوئے کہا ہے کہ سہیل اصغرکے انتقال پر بہت دکھ ہوا۔ وہ منفرد لہجے کے ایک انتہائی بہترین فنکارتھے۔انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں کئی ایک لازوال کردار کئےـ خواہش اور چاند گرہن میں انکی پرفارمنس آج بھی لوگوں کے دلوں میں تازہ ہے۔ اللہ تعالی سہیل اصغر کو غریق رحمت کرے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…