ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

حسن علی کیچ ڈراپ نہ کرتے تب بھی فتح کا مشن مکمل کرلیتے، میتھیو ویڈ نے بڑا بیان دیدیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی)آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ نے کہا ہے کہ حسن علی کیچ ڈراپ نہ کرتے تب بھی فتح کا مشن مکمل کرلیتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آخری 2 اوورز سے قبل ہی کھیل کا پانسہ ہمارے حق میں پلٹ گیا تھا،میں یقینی طور پر نہیں کہہ سکتا کہ میری وکٹ گرنے پر بھی جیت حاصل نہیں ہوسکتی تھی، میرے بعد بیٹنگ کیلئے آنے والے پیٹ کمنز اور کریز پر

پہلے سے موجود مارکوس اسٹوئنس بھی فتح کا مشن مکمل کرسکتے تھے۔دوسری جانب آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل اتوار کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان انٹر نیشنل سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا ۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل اتوار کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان انٹر نیشنل سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا ۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگانیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن جبکہ کینگروز کی قیادت آرون فنچ کریں گے۔ یاد رہے کہ نیوز ی لینڈ ٹیم نے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کو 5وکٹوں سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو 5 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ، دونوں ٹیموں میں سے جو بھی ورلڈ کپ کا فاتح ہوا وہ پہلی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرے گا۔یاد رہے کہ بھارت نے 2007،پاکستان نے 2009،انگلینڈ نے 2010،ویسٹ انڈیز 2012 میں پہلا،سری لنکا نے 2014 جبکہ ویسٹ

اندیز نے دوسری مرتبہ 2016کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں میں سے جو بھی جیتا وہ پہلی مرتبہ آئی سی سی مینز ٹی ۔20 کرکٹ ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کریگی۔آئی سی سی مینز ٹی ۔20 کرکٹ ورلڈکپ 2021 کی دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم سپر 12 سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…