اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ذہنی اضطراب اور خوف کے ’سکتے‘ کا شکار ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں تقریبا ایک ماہ جیل میں گزارنے والے بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے ذہنی مسائل کا شکار ہوگئے۔’بولی وڈ ہنگامہ‘ نے اپنی خصوصی رپوٹ میں بتایا کہ منشیات رکھنے کے کیس میں ضمانت سے رہا ہونے کے بعد تاحال آریان خان ذہنی اضطراب اور خوف کے ’سکتے‘ میں ہیں۔رپورٹ میں شاہ رخ خان اور ان کے

اہل خانہ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بیٹے کے خوف میں مبتلا ہونے اور ذہنی مسائل کا شکار ہونے کے بعد اداکار نے اپنی تمام سرگرمیاں منسوخ کردیں۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اپنی تمام فلموں اور اشتہارات کی شوٹنگ منسوخ کرکے بیٹے کو زیادہ سے زیادہ وقت دے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آریان خان کے ذہنی اضطراب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ابتدائی طور پر والدین نے ان کے لیے خصوصی باڈی گارڈ تعینات کرنے کا بھی سوچا تھا مگر اب وہ انہیں اضافی سیکیورٹی دینے کے بجائے خود ان کی نگرانی کریں گے۔اسی حوالے سے ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے بتایا کہ جیل سے رہائی کے بعد آریان خان ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور ان پر ایک طرح سے تاحال خوف طاری ہے، جس وجہ سے انہوں نے خود کو محدود کر رکھا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آریان خان دوستوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے والے شخص تھے، تاہم اب انہوں نے خود کو کمرے تک محدود کردیا۔رپورٹ کے مطابق آریان خان نے دوستوں سے ملنا چھوڑ دیا جب کہ گھر کے دیگر افراد سے بھی زیادہ میل جول نہیں رکھتے۔کچھ دن قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ آریان خان کی طبیعت ناساز ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی تھی۔آریان خان کو جیل سے رہائی کے بعد رواں ماہ 5 نومبر کو آخری بار عوامی مقام پر اس وقت دیکھا گیا تھا جب کہ انہوں نے نارکوٹکس فورس کے دفتر حاضری بھری تھی۔آریان خان کو عدالت سے ملنے والی ضمانت کے معاہدے کے تحت 12 نومبر کو نارکوٹکس فورس کے دفتر حاضری دینی ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر پیش نہ ہوسکیں گے۔آریان خان کو ممبئی ہائی کورٹ نے منشیات کے کیس میں 28 اکتوبر کو 14 شرائط پر ضمانت دی تھی،ان کی ضمانت کے لیے رکھی گئی 14 میں سے ایک شرط یہ بھی تھی کہ وہ ہر جمعے کے دن نارکوٹکس فورس کے دفتر میں حاضری دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…