ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

یہی ٹیم اچھی تھی، سب چیزیں ہارنے کے بعد نظر آتی ہیں، مشتاق احمد

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم اسی طرز کی کرکٹ کھیلتی رہی تو ہم ہمیشہ کرکٹ کو انجوائے کریں گے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ ہمیں اپنی ٹیم کو بیک کرنا چاہیے، پاکستان ٹیم نے پورا ٹورنامنٹ اچھا کھیلا، سیمی فائنل بھی آخری تین چار اوورز خراب ہوئے۔

انہوں نے کہا آسٹریلیا کو جیت کا کریڈٹ دینا چاہیے، وہ بہت اچھا کھیلے خاص طور پر آخری کے تین چار اوورز میں تو آسٹریلیا نے بہت ہی اچھی کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے کہا جس طرح کی کرکٹ ہماری ٹیم نے کھیلی ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے لیکن ہمیں بولرز کو ضرور ٹرائی کرنا چاہیے جیسے آسٹریلیا نے آؤٹ آف دی باکس جا کر میکسویل سے تیسرا اوور کروایا، اس اوور میں رضوان کا کیچ بھی ڈراپ ہوا لیکن اس کے باوجود کئی بار یہ سب چیزیں ہارنے کے بعد نظر آتی ہیں، یہی وہ ٹیم ہے جو کل سے پہلے جو بھی فیصلے کر رہی تھی ہمیں اچھے لگ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کچھ چیزوں میں بہتری ہونی چاہیے تھی اور وہ ہو بھی سکتی تھیں لیکن ہم میچ آخری اوورز میں جا کر ہارے ہیں، یہ ہو جاتا ہے لیکن اس صورت حال میں ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے، اگر ٹیم اسی برانڈ کی کرکٹ کھیلتی رہے گی تو ہم ہمیشہ کرکٹ کو انجوائے کرتے رہیں گے۔قومی ٹیم میں ایک فل ٹائم اسپنر کی کمی سے متعلق سوال پر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اسپنرز کی کوئی کمی نہیں ہے، بینچ میں ہمارے پاس عثمان قادر ہے، نواز ہے، زاہد ہے، عماد وسیم ہے اور شاداب بھی ہے۔سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ میں خود بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اسپن بولنگ کنسلٹنٹ ہوںں، ہم فوکس کر رہے ہیں کہ مسٹری اسپنرز کو سلیکٹ کر کے ان پر کام کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…