اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

کھلاڑیوں نے کوشش کی، پر اللہ کو منظور نہیں تھا، قومی کپتان بابر اعظم کے والد کی گفتگو

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

دبئی (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شاہینوں کی شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے کہا ہے کہ، کھلاڑیوں نے کوشش کی، پر اللہ کو منظور نہیں تھا۔

انسٹاگرام پر بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے چھوٹے بیٹے سفیر اعظم کے ہمراہ اسٹیڈیم میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی۔اعظم صدیقی نے لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ور لڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا سفر ختم ہوا، کھلاڑیوں نے کوشش کی، پر اللہ کو منظور نہیں تھا لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اصل سفر تو اب شروع ہوا ہے، ٹیم بن گئی ہے، آگے کرکٹ بھی بڑی ہے اورایک سال بعد پھر آسٹریلیا ورلڈکپ ہے۔اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں قوم سے درخواست کی کہ ٹیم نے جیت کیلئے جان لگادی، یہی وجہ تھی کہ ہم یک طرفہ میچ نہیں ہارے، ٹیم کو آپ لوگوں کی ہمت اور پیار کی ضروت ہے، بہادر قوم کی طرح بچوں کا دل بڑا کیجیے کیونکہ ایک اصول ہے بہادر ہار کر بھی بہادر رہتا ہے اور بزدل جیت کر بھی بزدل رہتا ہے، اپنے بچوں کو بزدل ہاریہوئے دل شکستہ میں شمار نہ کیجیے گا۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ انشاء اللہ یہی ٹیم قوم کے لیے بڑے بڑے کپ جیتے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…