اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

جی ہاں انڈا فرائی ہو جائے گا، حماد اظہر کی گیس کی فراہمی کی یقین دہانی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر توانائی حماد اظہر نے ایوان میں پوچھے گئے گیس کی قلت سے متعلق سوال ،’ انڈا فرائی ہوجائے گا؟‘ پر ’ ہاں‘ کہہ کر گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی۔جمعہ کو وزیر توانائی حماد اظہر نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ

اس سال ناشتے دوپہر اور رات کے کھانے کے لیے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہفتے میں تین وقت گیس دینے کی خبر غلط ہے، اس سال گھریلو صارفین کو دن میں تین وقت کھانا پکانے کے لیے گیس دستیاب ہوگی۔وزیر توانائی نے کہا کہ پائپ لائنز کی بحالی کر رہے ہیں، روس کے ساتھ گیس کا معاہدہ جلد مکمل کریں گے، گیس کی قیمت 2019 سے نہیں بڑھی۔حماد اظہر نے کہا کہ 70 فیصد گیس ملک سے نکلتی ہے جبکہ 30 فیصد ایل این جی ہے، سندھ 38 فیصد گیس سپلائی کرتا ہے، کے پی 12، پنجاب 8 اور بلوچستان 40 فیصد گیس سپلائی کرتا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ سندھ سے نکلنے والی گیس 80 فیصد وہیں استعمال ہو جاتی ہے، خیبر پختونخوا سے نکلنے والی 70 فیصد گیس وہیں استعمال ہو جاتی ہے، ایل این جی کا ٹینڈر چار ماہ قبل ہوتا ہے۔وزیر تونائی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے سستا ایل این جی کا معاہدہ 10 ڈالرز پر پی ٹی آئی نے کیا۔حماد اظہر نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن میں پابندی کی وجہ سے مسئلہ ہے، بھارت بھی اب ایران سے مزید تیل نہیں لے سکتا انہیں بین الاقوامی سطح پر کہہ دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ایل این جی ٹرمینل والوں کو ضرور کمیٹی اجلاس میں بلا کر سنیں، ن لیگ کے لگائے گئے ایل این جی ٹرمینل پر چار کروڑ روپے یومیہ کرایا دینا پڑتا ہے، ہم جو ایل این جی ٹرمینل لگا رہے ہیں اس میں کوئی کرایہ نہیں دینا ہوگا۔وزیر توانائی نے کہا کہ ہم نے نومبر کے لیے دس ایل این جی کارگو کو یقینی بنایا ہے، مسلم لیگ ن دور کے ایل این جی کارگو سپلائر میں سے دو دیوالیہ ہو گئے۔اْنہوں نے کہا کہ ہمارا گیس بحران کا ایل این جی سے تعلق نہیں، گیس ذخائر کی سب سے زیادہ سندھ میں کمی ہو رہی ہے، دو تین سال میں سندھ بھی گیس خریدنے والا بن جائے گا۔حماد اظہر نے کہا کہ امید ہے کہ اس دفعہ ایکسپورٹ کی صنعت کو گیس دیں گے، اس سال کھاد کے پلانٹس کو گیس دے رہے ہیں، اسے بند نہیں کر رہے۔وزیر تونائی حماد اظہر کے اس بیان پر اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں شور کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…