ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے سرکاری قرضوں میں تین سال کے دوران 14 ہزار 906 ارب کا اضافہ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے سرکاری قرضوں میں تین سال کے دوران 14 ہزار 906 ارب کا اضافہ ہونے کا انکشاف،مجموعی قرض 41 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔وزارت خزانہ نے اندرونی وبیرونی قرض کی تفصیلات سینٹ میں پیش کر دیں جس کے مطابق تین سال میں پاکستان کے اندرونی قرض میں 10 ہزار ارب کا اضافہ ہوا۔

جمعہ کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ان وزارت خزانہ نے بتایاکہ جون 2018 میں ملک کے اندرونی قرض 16 ہزار ارب تھے،وزارت خزانہ نے کہاکہ اگست 2021 تک اندرونی قرض 26 ہزار ارب سے بڑھ گئے،تین سالوں کے دوران ملک کے بیرونی قرض میں ساڑھے 6 ہزار ارب کا اضافہ ہوا۔وزارت خزانہ نے کہاکہ جون 2018 میں بیرونی قرض ساڑھے 8 ہزار ارب تھا،اگست 2021 تک بیرونی قرض ساڑھے 14 ہزار ارب سے تجاوز کر گئے۔وزارت خزانہ نے کہاکہ جون 2018 میں ملک پر کل قرض 25 ہزار ارب روپے تھا،اگست 2021 تک ملک کا کل قرض 41 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔ دوسری جانب سینٹ میں گزشتہ 3 سالوں میں سود کی ادائیگیوں کی تفصیلات پیش کر دی گئیں جس کے مطابق حکومت قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 7 ہزار 460ارب روپے ادا کر چکی۔ جمعہ کو وقفہ سوالات کے دور ان تفصیلات وزارت خزانہ نے ایوان بالا میں پیش کیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق حکومت قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 7 ہزار 460ارب روپے ادا کر چکی ہے ،تین سال میں سرکاری قرضوں میں 14 ہزار 906 ارب کا اضافہ ہوا،تین سالوں کے دوران سود کی مد میں 50 فیصد ادائیگی کی گئی۔وزارت خزانہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ سرکاری قرضوں میں واضح کمی آ رہی ہے،سال2020,21 میں ڈیٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح 4 فیصد کم ہوئی ،رواں مالی سال ڈیٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح میں 2 سے 3 فیصد کمی کا امکان ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…