اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری سکولوں میں قرآن مجید کے کورس کا پرچہ لینے کا فیصلہ

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سرکاری سکولوں میں قرآن مجید کے کورس کا پرچہ لینے کا فیصلہ، پرائمری جماعت کے طلبا کو 50 نمبروں پر مشتمل ناظرہ قرآن کا پرچہ دینا ہوگا۔نجی ٹی وی

کے مطابق سرکاری سکولوں میں قرآن مجید کے کورس کا پرچہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی پالیسی کے مطابق پہلی تا پانچویں جماعت تک کے طلبا کا ناظرہ قرآن کا امتحان ہوگا، پرائمری جماعت کے طلبا کو 50 نمبروں پر مشتمل ناظرہ قرآن کا پرچہ دینا ہوگا، پرائمری جماعت کے طلبا کا اسلامیات کا پرچہ الگ سے 100 نمبروں پر مشتمل ہوگا، جبکہ سکولوں میں زیر تعلیم غیر مسلم طلبا سے 100 نمبروں پر محیط اخلاقیات کا پرچہ لیا جائے گا۔پنجاب کے تمام اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو ناظرہ قرآن کے پرچے سے متعلق احکامات جاری کر دیئے ہیں، ایگزامینیشن کمیشن کے مطابق پرائمری جماعت میں ناظرہ قرآن کا پرچہ آئندہ برس 2022 کے امتحانات میں ہوگا، جس کیلئے سکولوں کو قرآن مجید کے جاری کردہ نصاب کے مطابق طلبا کی تیاری کرانا ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…