اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے شہروز کاشف کو کم عمر ترین کوہ پیما تسلیم کر لیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد /لندن(این این آئی)گنیز ورلڈ ریکارڈز نے پاکستان کے شہروز کاشف کو دنیا کی دو بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا دنیا کا سب سے کم عمر کوہ پیما تسلیم کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز نے پاکستان کے شہروز کاشف کو دنیا کا سب سے کم عمر کوہ پیما تسلیم کر لیا ہے جنہوں نے رواں سال محض تین ماہ کے فرق سے دنیا کی

بلند ترین چوٹیاں مائو نٹ ایوریسٹ اور کے۔ٹو سر کی تھیں۔شہروز نے پہلے 8ہزار 849 میٹر بلند دنیا کی سب سے اونچی چوٹی مانٹ ایوریسٹ سر کی اور پھر 8ہزار 611میٹر بلند کے۔2 سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔الپائن کلب آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والے کاشف نے 19 سال اور 138 دن کی عمر میں ان چوٹیوں کو سر کیا۔اس سلسلے میں بتایا گیا کہ 6 مئی 2021 کو کاشف دنیا کی بلند ترین چوٹی مانٹ ایورسٹ سر کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی بن گئے، اس کے بعد جولائی 2021 میں وہ دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے۔ٹو سر کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی بن گئے جو وادی شگر، گلگت بلتستان، پاکستان میں واقع ہے۔الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدری نے کاشف کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاشف 17 سال کی عمر میں 8ہزار 47 میٹر بلند براڈ پیک سر کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی بھی ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے پہلی مرتبہ 11 سال کی عمر میں چوٹی سر کی تھی جب انہوں نے 3ہزار 885 میٹر بلند مکرا چوٹی سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جس کے بعد انہوں نے 4ہزار 80 میٹر بلند موسی کا مصلہ بھی سر کی تھی۔طویل اور مشکل ٹریکس کی تربیت جاری رکھتے ہوئے انہوں نے 14 سال کی عمر میں گونڈوگورو لا

کے۔ٹو تک پہنچنے کا کارنامہ انجام دیا تھا اور 15 سال کی عمر میں 5ہزار 800میٹر بلند خرڈو پن پاس تک پہنچنے میں کامیاب رہے تھے، 18 سال کی عمر میں انہوں نے الپائن طرز کی 6ہزار 50 میٹر بلند چوٹی خسر گینگ سر کی تھی۔8ہزار 848 میٹر بلند دنیا کی سب سے بلند چوٹی مانٹ ایوریسٹ نیپال میں واقع ہے، پاکستان میں کے۔2 سمیت 8ہزار میٹر سے بلند پانچ چوٹیاں ہیں۔8ہزار میٹر سے زائد کی بلندی پر آکسیجن کا دبا انتہائی کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ قدرتی آکسیجن پر وہاں سانس لینا تقریبا ناممکن ہوتا جس کی وجہ سے کوہ پیما بوتل آکسیجن پر انحصار کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…