ملتان (این این آئی) ملتان کے ایک اور ٹرانس جینڈر نے کامرس میں ایم فل کی ڈگری مکمل کر لی۔ملتان کی بہا الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ کامرس سے حال ہی میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والی سارو عمران ٹرانس جینڈر ہیں۔
سارو نے اپنی شناخت پر معاشرتی تلخیوں کا سامنا ہمت سے کیا اور پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھا۔سارو کے ایم فل کے ریسرچ پیپر کا موضوع ‘پاکستان میں ٹرانس جینڈر کس طرح کاروبار شروع کریں، کاروبار کو فروغ دینے کے مقاصد اور چیلنجز’ تھا۔انہوںنے کہاکہ میں چاہتی ہوں کہ پاکستان میں موجود خواجہ سراء کمیونٹی پڑھ لکھ کر آگے آئے، اپنی جابز یا بزنس کریں اور پاکستان کی اکانومی میں کردار ادا کریں۔سارو نے بتایاکہ ہمیں اگر فیملی قبول کر رہی ہے تو آس پاس کے رشتے دار اور لوگ قبول نہیں کرنے دیتے، یہ مسئلہ میرے ساتھ اور ہر ٹرانس جینڈر کو رہے گا۔



















































