اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

اے پی ایس حملہ کیس ،کیا سپریم کورٹ مطمئن نہ ہونے پر عمران خان کو نااہل قرار دے سکتی ہے؟ اعتزاز احسن نے بتا دیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میںسینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے معروف قانون دان اعتزاز احسن سے سوال کیا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک خط نہیں لکھا تھا جو سپریم کورٹ بار بار کہہ رہی تھی اور جب وہ عدالت میں گئے تو انہوں نے سزا دے

دی،کیا وزیراعظم سے مطمئن نہ ہونے پر عدالت کوئی فیصلہ کر سکتی ہے۔جس کا جواب دیتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر عدالت کوئی ڈائریکشن دینا چاہے تو دے سکتی ہے لیکن کسی بھی وزیراعظم کو سزا نہیں مل سکتی کہ انہوں نے ایک طلبی پر سپریم کورٹ کو مطمئن نہیں کیا یا سپریم کورٹ کی رائے مختلف تھی۔سپریم کورٹ کے جج بھی ہماری طرح انسان ہیں ان سے بھی غلطی ہو سکتی ہے۔سپریم کورٹ کو اس لیے فائنل کورٹ نہیں کہا جاتا کہ وہ درست ہوتے ہیں بلکہ اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس کے بعد کوئی بڑی عدالت نہیں ہے۔اس لیے وہ کوئی سزا نہیں دے سکتے۔اگر وزیراعظم عدالت میں بتاتے ہیں کہ اس صورتحال میں ہم مذاکرات کر رہے ہیں تو اس پر انہیں سزا نہیں دی جا سکتی۔اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پیش کیے جانے پر کہا کہ وزیراعظم کو بلانے سے ججز کی ٹاٹھ باٹھ بڑھ جاتی ہے۔ماضی میں یوسف رضا گیلانی اور نوازشریف کو بھی طلب کیا گیا۔ان کی انا میں اضافہ ہو جاتا ہے کہ ہم طلب کر سکتے ہیں۔میرے خیال سے وزیراعظم عمران خان کو بلانے کا کوئی مقصد نہیں تھااور نہ ہی وہ ایف آئی آر میں نامزد تھے۔جب سانحہ پیش آیا تو اس وقت کے ذمہ داران سے سوال ہونا چاہئے تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…