اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا گیا کہ سادھوکی میں جو 9 اہلکار شہید ہوئے اس کے متعلق کیا کارروائی کی؟۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے سوال کا عمران خان نے واضح جواب نہیں دیا اور کہا کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنایا۔وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ طالبان حکومت کے آنے کے بعد داعش، ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کے لوگ پاکستان آگئے ہیں ، سکیورٹی ایجنسیز ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں ، سمجھنا ہوگا کہ افغان صورتِ حال کی وجہ سے خطرات ہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی تک یہ سمجھ آیا کہ جو ہونے والا ہے اس کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ، جو ہو رہا ہے اس کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے۔