ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم اور ق لیگ نے وزیراعظم کو صاف جواب دے دیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی /آن لائن)پارلیمنٹ میںکل ہونے والے مشترکہ اجلاس کی اندرونی کہانی کھل کر سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی اصلاحات بل پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کےاتفاق رائے نہ ہونے پراجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے بعد حکمران جماعت میں بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اختلاف ہے۔

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین بل کی کھل کر مخالفت کیہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اتحادی بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر مطمئن نہ تھے جس کے باعث اتحادیوں نے ووٹنگ مشین پر تفصیلی بریفنگ کا مطالبہ کر دیا۔اتحادیوں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ میں صرف وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے ووٹنگ مشین اور دیگر ایشوز ہر ارکان کو اعتماد میں لیا، کھانے کے بعد اتحادی اور حکومتی سینئر وزرا میں بات چیت ہوئی، اتحادیون نے ای وی ایم پر وقت مانگ لیا۔ اتحادیوں کے وقت مانگنے کے پیش نظر اجلاس موخر کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے اہم رہنماوں نے حکومت سے رابطہ کیا اور اپوزیشن انتخابی اصلاحات بل پر حکومت سے بات کرنے پر تیار ہو گئی، اپوزیشن ارکان نے سپیکر آفس اور مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ کیا۔ذرائع کے مطابق دو بڑی جماعتوں کے اہم رہنماوں کی درخواست پر مشترکہ اجلاس ملتوی کیا گیا، اپوزیشن کے رابطہ کرنے پر حکومتی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کی۔ مشاورتی عمل میں بابر اعوان، اسد عمر اور پرویز خٹک شریک ہوئے، وزیراعظم نے مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے پر رضا مندی ظاہر کی، حکومت اور اپوزیشن وفود کی جلد ملاقات ہو گی۔ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات بھی شامل ہیں۔ مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کو بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر تحفظات ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ میں بھی ای وی ایم پر اتفاق رائے نہیں، حکومت کو خدشہ تھا کہ مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل پاس نہیں ہوسکے گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ اگر ملک میں ترقی خوشحالی اور معیار زندگی بلند کرنا ہے تو سائنس کے میدان میں آگے آنا ہوگا،ای وی ایم کے قریب جانے سے بھی ڈرتی ہے،ہم نے ملک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ترقی دینی ہے اس سوچ کو توڑنا ہے۔بدھ کو ورلڈ سائنس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سائنس سے متعلق ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے،کیا وجہ ہے کہ ہم سائنس و ٹیکنالوجی کے

میدان میں پیچھے رہ گئے،اگر ملک میں ترقی خوشحالی اور معیار زندگی بلند کرنا ہے تو سائنس کے میدان میں اگے آنا ہوگا،سائنس کی وجہ سے انسانوں کو فائدہ پہنچانا ضروری ہے،جتنی ریسرچ ہوئی ہے لیکن نتائج اتنے نہیں ملے،ریسرچ برائے ریسرچ کا کوئی فائدہ نہیں ہے،گفتار اور عمل کے غازی میں فدق پیدا کرنا ہے،حالیہ مثال الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہے جسے قبول نہیں کیا جارہا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن ای وی ایم کے قریب جانے سے بھی ڈرتی ہے،ہم نے ملک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ترقی دینی ہے اس سوچ کو توڑنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نماز پڑھتے ہیں لیکن ہمیں معنی نہیں آتے،اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ملک میں کلچر ہی نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پرائمری لیول سے چہارم کلاس تک اسٹیم پروگرام لارہے ہیں،

اگلے دو ہفتوں میں اسٹیم پروگرام کو صوبوں تک لے جائیں گے۔ شبلی فراز نے کہاکہ ہماری حکومت نے شروع سے ہی ماحولیات پر توجہ دی،ایک طرف ہم نے ایٹم بم جہاز بنا لیئے لیکن ہم نے عوام کی زندگی میں آسانی کے لیئے کچھ نہیں کیا،ایک گیز کے گیس کا ضیائع اتنا ہے جسے ہم روک نہیں سکے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ میڈیا نے 3000 میگا واٹ انرجی بچانے کے منصوبے پر بات ہی نہیں کی،عوام کے بجلی کے بلز کم آئیں گے،گاڑیوں کے انجنز پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے دنیا چاند پر پہنچ گئی ہم گیز کی بات کررہے ہیں ،ہم ایک لائٹر تک نہیں بنا سکے ہر چیز ہم نے امپورٹ کی ہے،ویتنام کی ایکسپورٹ 216 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…