نئی دہلی (آن لائن )بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )نے اوپننگ بیٹر روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا جب کہ سابق کپتان ویرات کوہلی کو ٹیم سے بھی باہر کر
دیا گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کھیلی جانے ہے جس کے لیے کے ایل راہول کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اعلان کر رکھا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہول (نائب کپتان)، ریتوراج گائیکواڈ، شریس ایئر، سوریہ کمار یادو، ریشبھ پنت (وکٹ کیپر) کو شامل کیا گیا۔ان کے علاوہ ایشان کشن (وکٹ کیپر)، وینکٹیش ائیر، یجویندر چہل، آر اشون، اکشر پٹیل، آویش خان، بھونیشور کمار، دیپک چاہر، ہرشل پٹیل، محمد سراج بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔