ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

چیئرمین نیب پر کیس ہو گا اور پوچھا جائے گا 537 اعشاریہ 6 ارب روپے کدھر گئے؟ سابق وزیراعظم

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن ) سابق وزیراعظم و ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے پاکستان میں انتخابات کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں، آنیوالے انتخابات میں پاکستان کی عوام کی مرضی کی حکومت بنے گی۔ چیئرمین نیب پر کیس ہو گا اور ان سے پوچھا جائے گا کہ 537 اعشاریہ 6 ارب روپے کدھر گئے؟اگر چیئرمین نیب غیرجانب دار ہیں تو حکومت کے خلاف مقدمہ کریں ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج پہلی بار نیب پراسیکیوٹر نے مجھے میرا جرم بتایا ہے،ہمارے خلاف ایل این جی ریفرنس میں جرم مضحکہ خیز ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کہتا ہے 539 ارب حکومت کو دیئے 539ارب روپے وہ ہیں جن کے عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیںوزرات خزانہ کے مطابق ساڑھے 6 ارب سرکار کو ملے ،چیئرمین نیب نے 24ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ایک دن چیئرمین نیب پر کیس ہو گا اور نیب سے پوچھا جائے گا باقی رقم 537 اعشاریہ 6 ارب روپے کدھر گئے؟ چیئرمین اور نیب پراسیکیوٹر کا حساب کمزور لگتا ہے۔ اگر چیئرمین نیب غیرجانب دار ہیں تو حکومت کے خلاف مقدمہ کریں ۔ مسلم لیگ نون کے رہنما نے مزید کہا کہ سابق وزیر صحت عامر کیانی کا نام نیب نے کیس سے نکال دیا ہے، انہیں وزیرِ اعظم عمران خان نے خود وزارت سے نکالا تھا ، اب وہ الزام بھی مجھ پر عائد کر دیا گیا ہے، میں کہتا ہوں کہ وہ کیس بھی میرے خلاف بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں گیس ہمارے لگائے گئے ٹرمینل سے آ رہی ہے، نیب پراسیکیوٹر کہہ رہے ہیں ایل این جی ٹرمینل سے قومی خزانے کو نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جب چینی پر کمیشن بنا تو چینی کی فی کلو قیمت 75 روپے تھی، آج 150 روپے ہو گئی ہے، کیا کوئی ایکشن ہوا، مہربانی کریں کمیشن بنانا چھوڑ دیں، اس ملک کو چلنے دیں، چینی چور کابینہ کی ٹیبل پر بیٹھے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کے سیلاب کی وجہ حکومت کی نااہلی ہے،ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کب ہوں گے، اس بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کرتا پاکستان میں انتخابات کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں، آنیوالے انتخابات میں پاکستان کی عوام کی مرضی کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خود تنظیم کو کالعدم قرار دیتی ہے، خود ہی ختم کر دیتی ہے، حکومت اب ٹی ایل پی کی اتحادی بننے کی کوشش میں ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…