ڈیم فنڈز کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

9  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور(این این آئی)سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈز کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہے، میں اور میری ٹیم اس کی خود نگرانی کررہے ہیں۔نجی اسکول میں یوم اقبال

کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ننھے بچوں نے یوم اقبال کے حوالے سے تقرری مقابلوں میں حصہ لیا اور علامہ اقبال کو مختلف انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم فنڈز کے 12 ارب روپے کی رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع ہے اور ماہانہ منافع بھی آرہا ہے، ڈیم کی تعمیر ایک طویل پراسس ہے جس میں وقت درکار ہے، چیئرمین واپڈا اس حوالے سے ہر ماہ رپورٹ بھجواتے ہیں، ڈیم فنڈز کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہے میر ی ٹیم اور میں خود بھی نگرانی کر رہا ہوں۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مہنگائی کو عالمی مسئلہ قرار دے دیا اور کہا ہے کہ متوسط طبقے کے لیے آسانیاں پیدا ہونی چاہیے۔ دریں اثنا تقریب کے اختتام پر جسٹس (ر) ثاقب نثار نے طلباء میں ایوارڈ بھی تقسیم کیے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…