بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ،سرمایہ کاروں کے سینکڑوں ارب ڈوب گئے

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کو کریش کر گئی ،کے ایس ای 100انڈیکس 700پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس47ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور46300پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے111ارب روپے سے زائد دوب گئے جسکی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم80کھر ب روپے سے گھٹ کر79کھرب روپے رہ گیا ،

کاروباری مندی کی وجہ سے82.45فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی تنزلی کا شکا ر ہو گئی تھی ،سرمائے کے انخلااور فروخت کے دبا کے سبب مارکیٹ مثبت زون میں نہ آ سکی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں715.13پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 47115.04پوائنٹس سے کم ہو کر46399.91پوائنٹس ہو گیا اسی طرح274.88پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس18258.29پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32132.29پوائنٹس سے کم ہو کر31673.34پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب11ارب 90 کروڑ38لاکھ98ہزار988روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم80کھرب45ارب35کروڑ41لاکھ92ہزار45روپے سے گھٹ کر79کھرب 33ارب 45کروڑ2لاکھ 93ہزار57روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو14ارب روپے مالیت کے 43کروڑ46لاکھ90ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو12ارب روپے مالیت کے36کروڑ48لاکھ95ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر359کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے48کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ296میں کمی

اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ3کروڑ35لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ2کروڑ88لاکھ ،فرسٹ نیشنل ایکویٹیز 2کروڑ53لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ29لاکھ اورغنی گلوبل 1کروڑ97لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے گیٹرون انڈسٹریز کے بھا میں38.00روپے کا اضافہ ہوا

جس کے بعداسکے حصص کی قیمت بڑھ کر558.00روپے ہو گئی اسی طرح 30.82روپے کے اضافے سے اٹلس ہنڈا کے حصص کی قیمت بڑھ کر441.82روپے پر جا پہنچی جبکہ نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت میں125.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر5725.00روپے پر آ گئی جبکہ65.00روپے کمی سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت1825.00روپے ہو گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…