ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

موجودہ حکومت پاکستان کی 73 سالہ تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے،مولانا حافظ حمد اللہ

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

پشین (آن لائن )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کے 73 سالہ تاریخ کا ناکام ترین حکومت ہے عمران خان نے مہنگائی اور بحرانوں کی وجہ کوڈ 19 بتایا جبکہ حقیقت میں مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ کوڈ 18 یعنی عام انتخابات ہے عمران خان کے ایک ہاتھ میں ڈندا اور دوسرے چری ہے

حکومت آتے ہی ملک کو معاشی بحران سے دوچار کرکے مہنگائی اور بیروزگاری کا سیلاب لایا نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو عملا آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا غلام بنا دیا ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ملک کے کروڑوں عوام کے امیدوں کا مرکز ہے 2018 کے الیکشن میں ملک کے کروڑوں عوام پر نااہل حکمرانوں کو مسلط کیا گیا ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے روز اول سے مسلط اور سلیکٹڈ حکمرانوں کو مسترد کردیا ہے ملک کے تمام بحرانوں اور مسائل و مشکلات کا حل صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد میں ہے عمران خان ایک منہ میں کئی زبانیں رکھنے والا شخص ہے موجودہ وفاقی حکومت نے اداروں کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ زندگی کو تباہ اور برباد کر دیا ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ انشااللہ اپنے اہداف کو حاصل کرے گی اور ہمیشہ فتح حق اور سچ کی ہوتا ہے ملک میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار جاری ہے اشیائے خوردنی کے قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کو بدترین حالات سے دوچار کر رکھا ہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں مسلسل اضافے نے ملک میں مہنگائی کا طوفان لایا ہے عوام سلیکٹڈ حکومت سے تنگ آگئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین کلی ریگی میں جمعیت علما اسلام کے رہنما حاجی عبدالغفار کے بھائی حاجی عبدالرحیم کے وفات پر اظہار تعزیت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنما

حاجی سخی داد حاجی عبدالمتین خان حاجی عبدالحکیم حافظ محمد رحیم خان محمد نسیم خان اور دیگر بھی موجود تھے مولانا حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ملک کے چاروں صوبوں میں احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے ماشااللہ ملک کے کروڑوں عوام کے تعاون اور مدد سے موجودہ نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں کو مستعفی ہونے پر مجبور کرینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…