سندھ میں شوگر ملز بند ہونے کی وجہ سے چینی کی قلت پیدا ہوئی، وزیراعظم

5  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سندھ میں شوگر ملز بند ہونے کی وجہ سے چینی کی قلت پیدا ہوئی۔چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ میں 3 شوگر ملز کو بند کر دیا گیا،

سندھ میں جب شوگر ملز بند ہوئیں تو اس کی وجہ سے چینی کی قلت پیدا ہو گئی اور قیمت 140 روپے پر پہنچ گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں چینی کی قلت کی وجہ سے پنجاب کی شوگر ملز نے ذخیرہ اندوزی کرنا شروع کر دی، چیف سیکرٹری سے کہا کہ قانون کے تحت تو ذخیرہ اندوزی نہیں ہو سکتی تو انہوں نے بتایا کہ شوگر ملز نے جولائی سے اس قانون کے خلاف اسٹے آرڈر لے رکھا ہے اس لیے ہماری حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔عمران خان نے کہاکہ کمپیٹیشن کمیشن نے شوگر ملز پر 40 ارب روپے کا جرمانہ عائد کر رکھا ہے کیونکہ ان لوگوں نے آپس میں گٹھ جوڑ کر کے چینی کی قیمتیں اوپر کی تھیں، ان ملوں نے اس پر بھی اسٹے آرڈر لے رکھا ہے، پھر یہ بھی پتہ چلا کہ ایف بی آر نے بھی شوگر ملز پر آف بک چینی فروخت کرنے پر 500 ارب روپے کا جرمانہ عائد کر رکھا ہے، اس پر بھی ان لوگوں نے اسٹے آرڈر لیا ہوا ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا کہ وزیر قانون پنجاب اور ایڈوکیٹ جنرل سے کہلوا کر فوری طور پر اسٹے آرڈر کو ختم کروایا جائے کیونکہ یہ ظلم ہے ہماری عوام کے ساتھ کہ شوگر مافیا مل کر اربوں روپے کما لیتا ہے اور عوام کی کمر ٹوٹ جاتی ہے اور حکومت جب کچھ کرنے جاتی ہے تو اسٹے آرڈر لے لیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…