اٹک (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پچھلی حکومتیں آئندہ الیکشن کا سوچتی تھیں،30 سالوں میں بنگلا دیش بھی پاکستان سے آگے نکل گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پچھلی حکومتیں آئندہ الیکشن کا سوچتی تھیں لیکن 30 سال میں پہلی بار کوئی حکومت اگلی نسلوں کا سوچ رہی ہے، مارچ تک پنجاب کے ہرخاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ دستیاب ہوگا، نجی سیکٹرکو اسپتال بنانے کے لیے سرکاری زمین سستے داموں پر دیں گے۔