لاہور (این این آئی) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیم تحریک پر پابندی ختم کرنے کی سمری پنجاب کابینہ کو ارسال کر دی۔ سمری کی منظوری کے بعد کالعدم تنظیم تحریک پر پابندی ختم کرنے کی درخواست وفاق کو بھیجی جائے گی۔ اس سمری کی منظوری کے بعد ٹی ایل پی کے ساتھ لفظ کالعدم ختم کر دیا جائے گا۔ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد اسے وفاقی حکومت کی منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی ابتدائی منظوری دے دی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحریک کو کالعدم ختم کرانے سے متعلق صوبائی کابینہ سے تھرو سرکولیشن منظوری لینے کا حکم دے دیا ہے، محکمہ سروسز نے تمام وزراء کو منظوری کے لئے سمری بھجوا دی ہے۔