بہاولنگر(این این آئی) موجودہ حکومت کی بدترین کارکردگی سے جہاں عوام پریشان ہیں وہاں پر جماعتیں تبدیل کرکے پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے پنچھیوں نے ایک بار پھر اڑان کا فیصلہ کرلیا ہے ملک بھر کی طرح سرگودھا کے پی ٹی
آئی میں شامل بعض افراد نے آئندہ الیکشن کی تیاریاں شروع کرنے کیلئے مشاورت کا سلسلہ تیز کردیا ہے الیکشن لڑنے والوں کی میٹنگز میں شامل ہونیوالے افراد کی اکثریت نے اپنے قائدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے ہرگز ہرگز الیکشن نہ لڑیں کیونکہ مستقبل میں پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی سکوپ نظر نہیں آرہا عوام تبدیلی سے تنگ آچکے ہیں اور آئندہ انتخابات میں شاید پاکستان کے تمام قومی و صوبائی حلقوں سے پی ٹی آئی کو امیدوار بھی پورے دستیاب نہ ہوں اس لئے قبل از وقت ہی موجودہ حکومت کے دور میں سیاسی تبدیلی کیلئے آپ عمل شروع کردیں گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی کی ایک اہم شخصیت کے گھر اجلاس ہوا جس میں اکثریت نے پی ٹی آئی سے واپس آنے کی تجویز دی ہے۔