بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے معاملات طے پاگئے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے معاملات طے پاگئے،حکومت نے ڈیلرز مارجن بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،پانچ نومبر کی ہڑتال کی کال بھی ڈیلرز نے واپس لیتے ہوئے ساتھ یہ بھی دھمکی دیدی

کہ وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں بیس نومبر سے دوبارہ ہڑتال کردینگے۔وزارت پیٹرولیم میں چھ گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں حکومت کی طرف سے وزیر پیٹرولیم حماد اظہر،سیکرٹری پیٹرولیم ،ڈی جی آئل،چیئرمین اوگرا نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد نے تفصیلی مذاکرات کیے۔مذاکرات میں حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے چھ فیصد تک ڈیلرز مارجن بڑھانے پر رضا مند ہوگئی،ڈیلرز مارجن بڑھانے کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے سیکرٹری پیٹرولیم کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی،کمیٹی کیبنٹ اور ای سی سی سے ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری لے کر ڈیلرز کو آگاہ کرے گی،ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیدران کا کہنا تھا کہ عارضی طور پر ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے پانچ نومبر کو اب ہڑتال نہیں ہوگی لیکن اگر حکومت نے سترہ نومبر تک اپنے وعدے پر عمل درآمد نہ کروایا تو بیس نومبر سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کردینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…