اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٗ انگلینڈ کے امپائر پر پابندی عائد

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بائیو سیکیور ببل کے سخت قوانین کی خلاف ورزی پر انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف کو 6 روز کی آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بائیو سیکیور ببل کے قوانین کی خلاف ورزی

کا معاملہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف کو ببل کی خلاف ورزی پر چھ روز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مائیکل گف یو اے ای میں سخت ہوٹل ببل کی خلاف ورزی کر کے لوگوں سے ملے جبکہ آئی سی سی آفیشلز معاملے کی تفصیلی تفتیش کر رہے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق مائیکل گف اجازت کے بغیر ببل کے باہر لوگوں سے ملنے گئے جبکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرز اور کھلاڑیوں کے لئے یکساں کوویڈ پروٹوکولز بنائے گئے ہیں۔آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ بائیو سیکیورٹی ایڈوائزری کمیٹی نے مائیکل گف کو چھ روز کی آئسولیشن کا کہا ہے۔مائیکل گف کو انڈیا نیوزی لینڈ میچ سپروائز کرنا تھا ان کی جگہ مرائس ایراسمس کو ذمہ داریاں سونپی گئیں، آئسو لیشن کے دوران مائیکل گف کا روزانہ کوویڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…