بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کالعدم تحریک کے سربراہ اور ان کے بھائی سمیت سینکڑوں مظاہرین کیخلاف مقدمات درج

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرآباد(این این آئی)کالعدم تحریک (ٹی ایل پی) کے سربراہ اور ان کے بھائی سمیت سیکڑوں مظاہرین کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ

اور دیگر مظاہرین کے خلاف وزیرآباد کے تھانہ صدر اور تھانہ سٹی میں مقدمات درج کیے گئے۔پولیس کے مطابق وزیر آباد میں درج مقدمات میں 207 نامزد اور 600 نامعلوم ملزمان شامل ہیں، مقدمات میں تحریک کے سربراہ، ان کے بھائی اور رکن سندھ اسمبلی قاسم فخری بھی نامزد ہیں۔پولیس کے مطابق مقدمات میں روڈ بلاک کرنے اور لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کے الزامات ہیں جبکہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا۔ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت کالعدم تنظیم آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کریگی اور آئندہ بطور سیاسی جماعت سیاسی دھارے میں شریک ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…