منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

راولپنڈی میں 12 روز سے بند راستے کھل گئے ٗ تحریک کے کارکن بدستور وزیرآباد میں موجود

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت اور تحریک کے درمیان نئے معاہدے کے بعد جڑواں شہروں اسلام آبا داور راولپنڈی میں 11 روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔حکومت اور تحریک کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں معمولات

زندگی مکمل بحال ہوچکے ہیں، فیض آباد انٹرچینج کو 10 روز بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔مری روڈ پر قائم تمام تعلیمی ادارے، بینک اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھل گئے، مظاہرین کو روکنے کے لیے مری روڈ پر لگائی گی تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، مری روڈ کو مریڑ چوک سے فیض آباد انٹرچینج تک کھول دیا گیا، مری روڈ کی تمام رابطہ سڑکوں پر بھی ٹریفک رواں دواں رہا، میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بحال رہی۔میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رحمان آباد اسٹیشن پولیس کی موجودگی کے باعث بند رہی، باقی تمام اسٹیشنز مسافروں کیلئے کھلے رہے۔دوسری جانب جی ٹی روڈ جہلم سے وزیرآباد تک بند رہی، نیشنل ہائی ویز پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر کل منگل تک ٹریفک بحال ہوجائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سے لاہور اور لاہور سے راولپنڈی چلنے والی ٹرینیں تا حال بحال نہ ہو سکی ۔ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی انعام اللہ کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے لیٹر جاری ہونے کے بعد ٹرین آپریشن بحال ہو سکے گا۔انعام اللہ نے کہاکہ راولپنڈی سے لاہور یا لاہور اور فیصل آباد کے راستے کراچی جانیوالی ٹرین روانہ نہیں ہو سکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…