پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

عرب ممالک اسرائیل سے معاہدے ختم کریں،حماس کی اپیل

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ طے پائے نام نہاد امن معاہدے ختم کریں۔ خطے کی عوام بیدار ہیں اور عوامی بیداری کے ہوتے ہوئے اسرائیل خطے میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افریقی خطے میں

اسرائیلی ریاست کا نفوذ روکنے حوالے سے الجزائر میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کا عمل زیادہ دور تک نہیں جائے گا اور قابض دشمن خطے کے ممالک میں زیادہ عرصے تک نہیں جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ قضیہ فلسطین اب بھی خطے کے ممالک کے وجدان میں موجود ہے اور ہم قضیہ فلسطین کے مسقبل کے حوالے سے پرامید ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ دوستی اور تعلقات کافروغ قضیہ فلسطین کی کوئی خدمت نہیں۔اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ الجزائر کا قضیہ فلسطین کے حوالے سے موقف قابل تحسین ہے۔ الجزائر افریقی خطے میں اسرائیلی دشمن کی مداخلت کی روک تھام کے لیے کوشاں ہے اور فلسطینی قوم الجزائر کی مساعی کی تحسین کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ الجزائر اب بھی فلسطینی قوم کے لیے اہمیت کا حامل ہے اور اس نے نہ صرف قضیہ فلسطین کی ہرسطح پر حمایت کی بلکہ افریقی براعظم میں صہیونی ریاست کی مداخلت کو روکنے کے لیے موثر کوششیں کی ہیں۔اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ معرکہ القدس نے صہیونی ریاست کی سلامتی کے تصور کو توڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ القدس نے ثابت کیا ہے کہ صہیونی دشمن زول پذیر ہے اور اس کے ناقابل تسخیر ہونے کے تمام دعوے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…