حکومت کی تبدیلی نوشتہ دیوار ہے،ملک میں تبدیلی کے جھکڑ میں فواد چوہدری اور شیخ رشید خشت پتوں کی مانند اڑتے نظر آئیں گے،مخدوم جاوید ہاشمی

31  اکتوبر‬‮  2021

جہانیاں(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ،سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت کی تبدیلی نوشتہ دیوار ہے مہنگائی اس کے عوامل میں شامل ہو گی ،تبدیلی کے جھکڑ میں فواد چوہدری اور شیخ رشیدخشک پتوں کی مانند اڑتے پھرتے ہیں ،تعلیم نے مجھے طاقت مہیا کی ملتان میں 7یونیورسٹیاں اور تحصیل جہانیاں کے ہر گائوں میں ہائی سکول قائم کیے ،

سینئر صحافی چوہدری اسلم وفا مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پی آر او (پبلک ریلیشن آفیسر ) عمران اسلم کے والد محترم سینئر صحافی محمد اسلم وفا کی نماز جنازہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرامیر جماعت اسلامی ضلع خانیوال ہارون الرشید نظامی،مسعود احمد نظامی ،مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری خلیل احمد گھمن،حسیب خالد جوئیہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی توقعات حد سے زیادہ ہیں لیکن اس کی حکومت کی تبدیلی نوشتہ دیوار ہے ،مہینہ لگے یا دو مہینے حکومت تبدیل ہوگی،مہنگائی تمام حدیں کراس کر چکی ہے حکومت کی اس تبدیلی میں دیگر کے ساتھ مہنگائی بھی عوامل میں شامل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں شیخ رشید کا کردار ایک درباری جیسا ہے کسی کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس نے سیاست میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں لیکن سیاست میں شیخ رشید کا ایسا کوئی بھی کردار نہیں ہے ،ملک میں تبدیلی کے جھکڑ میں فواد چوہدری اور شیخ رشید خشت پتوں کی مانند اڑتے نظر آئیں گے۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ سینئر صحافی اسلم وفا کی وفات تحصیل جہانیاں کی صحافت کیلئے ایک بڑا نقصان ہے ،لوگ خطے کی سیاست سمجھنے کیلئے چوہدری اسلم وفاکے کالم اور ڈائری پڑھتے تھے یہ جہانیاں کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے۔

ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ تعلیم نے مجھے طاقت مہیا کی اسی لیے میں نے تعلیم عام کرنے کیلئے ملتان میں سات یونی ورسٹیاں بنوائیں جبکہ اپنے حلقہ انتخاب جہانیاں تحصیل بھر کے ہر چک میں گرلز اور بوائز ہائی سکول بنائے ،1978ء میں بطور وفاقی وزیر لودھراں تا خانیوال برآستہ جہانیاں روڈ منظور کروایا جس سے جہانیاں کی شکل تبدیل ہوئی اور یہاں پر ترقی کے راستے کھلتے گئے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…