اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ مریم نواز کی کم علمی، کم ظرفی اور خود پرستی (ن) لیگ کو لے ڈوبی ہے ۔2019میں بلوچستان کے بارے میں بھارت کی وائرل کردہ ویڈیو مریم
نواز نے ایک بار پھر جاری کر دی،ورلڈ کپ 2019میں بلوچستان کے حوالے سے چلائی جانے والی سپانسرڈ کمپین کی ویڈیو بھارت نے وائرل کی۔ہفتہ کو دو سال بعد مریم نواز نے وہی ویڈیو اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر جاری کر دی ۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے مریم نواز کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی کم علمی، کم ظرفی اور خود پرستی ن لیگ کو تو لے ہی ڈوبی ہے لیکن چونکہ وہ میڈیا سٹار ہیں تو اب انہیں لگتا ہے کہ میڈیا کی زینت بنے رہنے کے لئے انہیں روزانہ ایک شعبدہ چاہئے۔