اتوار‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2025 

نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) پر ہوئے ایک سائبر حملے نے اس کی خدمات کو متاثر کردیا ہے، جو اب کل پیر تک بحال ہونے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بینک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ 29 اور 30 اکتوبر کی درمیانی شب

نیشنل بینک آف پاکستان کے سرور پر ایک سائبر حملے کی نشاندہی ہوئی جس نے اس کی کچھ خدمات کو متاثر کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ متاثرہ نظام کو علیحدہ کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے گئے، اس وقت صارفین یا مالیاتی ڈیٹا پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔بینک کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں صنعت کے بڑے ماہرین بشمول جہاں ضرورت ہے وہاں بین الاقوامی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے درستی کی کوششیں جاری ہیں۔بیان میں بتایا گیا کہ فی الحال صارفین کے لیے این بی پی کی خدمات متاثر ہیں، ہم اس مداخلت پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں اور اْمید ہے کہ پیر کی صبح تک صارفین کے لیے ضروری خدمات بحال کردی جائیں گی۔بینک کی جانب سے کہا گیا کہ ہم اس غیر معمولی صورتحال کو سمجھنے کے لیے صارفین کے شکر گزار ہیں۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک ٹوئٹر بیان میں کہا گیا کہ نیشنل بینک کو سائبر سیکیورٹی سے متعلق ایک مسئلے کا سامنا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کہا گیا کہ نیشنل بینک کو ڈیٹا تک مداخلت یا مالی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا جبکہ کسی اور بینک کی جانب سے اس قسم کے واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ بینکنگ نظام کی حفاظت اور درستی کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…