ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ٹیمیں دعا کریں گی پاکستان فائنل میں نہ پہنچے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اب دوسری ٹیمیں بھی امید لگائیں گی کہ ان کا سامنا پاکستان سے نہ ہو۔

واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے پہلے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر ورلڈکپ مقابلوں میں اس سے مسلسل ہار کا جمود توڑا تو اس کے بعد اس نے ایونٹ کی فیوریٹ نیوزی لینڈ کو بھی دلچسپ مقابلے کے بعد ہرایا۔ پاکستان ٹیم کی ان فتوحات کے بعد اس نے رواں ورلڈکپ میں دیگر ٹیموں پر کس طرح اپنی دہشت طاری کی، اس کا اندازہ مائیکل وان کے ٹوئٹر پیغام سے لگایا جاسکتا ہے۔ قومی ٹیم کی جیت کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم غیر معمولی دکھائی دے رہی ہے وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اب دیگر ٹیمیں بھی امید لگائیں گی کہ ان کا سامنا پاکستان سے نہ ہو اور یہ دعا کریں گی کہ جو بھی ان کا مقابلہ کرے وہ گرین شرٹس کو فائنل سے قبل ناک آؤٹ کردے۔ سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان ٹیم کو کرکٹ کھیلتا دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…