جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کی ہار ، دھونی نے پیشگوئی 5 سال پہلے کردی تھی، ویڈیو وائرل

datetime 26  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ، اسلام آباد (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ورلڈ کپ میں بھارت کی ہار کی پیشگوئی پانچ سال قبل ہی کردی تھی۔تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مہندر سنگھ دھونی کی پانچ سال پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے میگا ایونٹ میں بھارت کی ہار کی

پیشگوئی کی تھی۔ویڈیو 2016 کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھونی میڈیا سے گفتگو کے دوران بھارت کی ہار کی پیشگوئی کررہے ہیں۔مہندر سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ ہم 11ـ0 سے پاکستان سے جیتے ہیں تاہم سچائی یہ بھی ہوگی کہ ہم ہاریں گے کبھی نہ کبھی ہاریں گے چاہے آج ہاریں دس سال بعد ہاریں بیس سال بعد ہاریں یا پچاس سال بعد ہاریں۔دھونی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ ہم ہمیشہ جیتتے جائیں، دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی والد کے ہمراہ کمسنی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔گزشتہ اتوار، 24 اکتوبر کو پاکستانی ٹیم نے 27 سالہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانیوں کو 28 سال بعد بھارت سے جیتنے کی خوشی دی۔وائرل ہونے والی تصویر میں بابر اعظم کی عمر کافی چھوٹی ہے اور وہ اپنے والد کے ساتھ سفید یونیفارم پہنے موٹر سائیکل پر بیٹھے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کرکٹ کا جنون بابر اعظم کی رگوں میں بچپن ہی سے دوڑ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل اِن تصویروں پر صارفین کی جانب سے بابر اعظم کی محنت اور اپنے شوق کو یکسوئی کے ساتھ آگے لے کر بڑھنے کو سراہا گیاواضح رہے کہ دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی ورلڈ کپ میچز کے 28 برسوں کے دوران پاکستان سے شکست کھانے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…