جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کوہلی پر تنقید پر پاکستانی شائقین ناراض ،اداکار شان نے اپنی رائے تبدیل کرلی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گذشتہ روز پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی اور ورلڈ کپ میں بھارت سے اب تک نہ جیت سکنے کا داغ دھو دیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان کی دلیرانہ بیٹنگ کی دنیا بھر میں

دھوم مچ گئی۔ ہر کوئی ان دونوں کی تعریفوں کے پل باندھ رہا ہے۔پاکستان کے سینیئر اداکار شان شاہد بھی پیچھے نہیں رہے اور ٹوئٹر پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے کھیل کو سراہا لیکن ساتھ ہی ان کی اننگز کا بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اننگز سے موازنہ بھی کردیا۔شان نے اپنی ٹوئٹ میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ایک ساتھ تصویر پوسٹ کی اور لکھا ‘کوہلی کے 51 رنز اپنی ذات کیلئے تھے جبکہ بابر کے ففٹی پلس رنز ٹیم کیلئے۔ان کی یہ ٹوئٹ بھارتی شائقین کو تو ناگوار گزری ہی ہوگی لیکن ٹیلنٹ کے قدردان پاکستانی شائقین کو بھی شان کی یہ بات پسند نہ آئی اور انہوں نے اس بات پر ناراضی کا بھی اظہا رکیا۔پاکستانی شائقین نے نہ صرف کوہلی کی اننگز کا دفاع کیا بلکہ شان کو اپنی رائے تبدیل کرنے پر بھی مجبور کردیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ‘سر زیادتی نہ کریں، کوہلی بھی فائٹر ہے، جب وہ کھیل رہا تھا تو صورتحال مختلف تھی، وکٹ بھی مشکل تھی۔پاکستانی شائقین کرکٹ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی خاص ٹیم کی سپورٹ یا تنقید پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہیں اگر کوئی بھارتی کھلاڑی بھی اچھا کھیلے تو اس کی تعریف کی جانی چاہیے ضروری نہیں کہ بھارت سے تعلق ہونے کی وجہ سے اس پر تنقید کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…