پیر‬‮ ، 09 جون‬‮ 2025 

وینا ملک کا سابق شوہر پر پیسوں کے لئے بلیک میلنگ کا الزام

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ ان کا سابق شوہر اسد خٹک پیسوں کے لیے انہیں بلیک میلنگ کررہا ہے۔ راولپنڈی کے سول جج فیصل رشید نے اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر وینا ملک نے کہا کہ

اسلام آباد ہائی کورٹ اور دبئی کی عدالت نے بچوں کی تحویل مجھے دی ہے، اسد خٹک نے جب بھی بچوں سے ملنے کی خواہش طاہر کی انہوں نے انہیں ملنے دیا لیکن وہ بچوں کو اغوا کرکے دبئی لے گیا اور الزام لگایا کہ میں نے بچے اغوا کئے ہیں۔ اس حوالے سے ہر قسم کے دستاویزات عدالت کے پاس ہیں، وہ ہر دفعہ بچوں کے ملنے کا بہانہ بنا کر انہیں لے جاتا ہے اور پھر اپنی شرطیں رکھتے ہیں، بنیادی طور پر اسد خٹک بلیک میلر ہے، پیسوں کی خاطر ایک ماں کو تنگ کررہا ہے، اسد خٹک کو جب بھی پیسوں کی ضرورت پڑتی ہے وہ عدالت میں درخواست دیتا ہے، شوہر نے بچوں کو 40 ہزار روپے خرچہ دیا اتنے پیسوں کی تو یہ چاکلیٹ اور کینڈی کھا لیتے ہیں یہ واپس کر دیا ہے۔وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال بعد بچوں سے ملاقات ہوئی بچوں کی برین واشنگ کی گئی ہے، مجھے بچوں سے جدا کیا گیا عدالت سے انصاف کی توقع ہے، وینا ملک کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ اسد خٹک نے 4 سالہ بیٹی ارحم اور 8 سالہ بیٹے ابراہم کی حوالگی کا کیس دائر کر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…