جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

’’بابر اعظم تم تو ۔۔۔۔‘‘پاکستان کی جیت پر اداکارہ حرا مانی بے حد خوش ، قومی ٹیم کے کپتان کے لیے پیغام جاری کر دیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت پر شوبز اداکاروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے بھارت کو یک طرفہ مقابلے میں شکست کے بعد جہاں پورے پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں فنکاروں کی بھی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا اور قومی ٹیم کو شوبز اداکاروں کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد کے پیغام دیے گئے۔مشہور اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ

یہ کوئی عام جیت نہیں، میں گزشتہ ایک ہفتے سے سن رہا تھا کہ پاکستان یہ میچ نہیں جیت سکے گا تاہم قومی ٹیم نے سب کو غلط ثابت کردیا۔مہوش حیات نے کہا کہ قومی ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مجھے فخر ہے اور اس جیت کے لیے کئی دنوں سے سب انتظار کررہے تھے تاہم اب ورلڈ کپ ٹرافی گھر آنی چاہیے۔حرامانی نے انسٹاگرام پر کہا کہ ہم جیت گئے پاکستان زندہ باد، بابر اعظم تم تو ہیرو نکلے یار۔بھارت کی ہار پر عدنان صدیقی کی جانب سے میم شئیر کرائی گئی جس میں نریندر مودی ویرات کوہلی سے پوچھ رہے ہیں کہ کتنے آدمی ہیں۔گلوکار و اداکار علی ظفر نے قومی ٹیم کی جیت کے بعد سڑکوں پر خوشیاں منانے کے مناظر شیئر کیے اور کہا کہ ان کے چہرے پر مسکراہٹ اور خوشی دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ماہرہ خان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہت فخر ہے۔گلوکار فرحان سعید نے کہا کہ مبارک ہو پاکستان، باؤلنگ سے بیٹنگ اور کیچنگ تک سب کچھ بے عیب تھا۔اداکار زاہد احمد نے کہا کہ مبارک ہو، کھلاڑیوں نے زبردست پرفارمنس دکھائی۔گلوکار عاصم اظہر نے مزاحیہ انداز میں ٹوئٹ کی کہ ٹی وی ٹوٹ رہے ہیں آج لیکن پڑوس میں، مذاق کررہا ہوں، کوئی نہیں گیم ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن 10 وکٹس سے؟،ایک اور ٹوئٹ میں عاصم اظہر نے بھارتی میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس ورلڈ کلاس ٹیم ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن یہ آپ کے اوور کنفیڈنس کا سبق ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ غرور کا سر ہمیشہ نیچے ہوجاتا ہے، برائے مہربانی اتنا اوور نہ ہوا کریں، ہم سے سیکھ لیں، جب ہارتے ہیں تب بھی شائستگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور جیت کے بھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…