ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تمام ٹیکسز ختم کر کے صرف 20 فیصد پرچیز ٹیکس سے112 کھرب اکٹھے کئے جا سکتے ہیں، وزیراعظم کو حیرت انگیز مشورہ دے دیا گیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان ٹیکس فورم کے چیئرمین ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم عمران خان عوام کو حقیقی ریلیف اور ملککو غیر ملکی قرضوں کے چنگل سے چھٹکارا دلانا چاہتے ہیںتو فوری طو رپر موجود ہ ٹیکس نظام کوتبدیل کیا جائے،مختلف مدوںمیں40سے زائد ٹیکسز کے باوجود ٹیکس مشینری کے لئے50 کھرب اکھٹے کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوتا ہے

جبکہ اس ہدف سے 3 گنا زیادہ ٹیکس کرپشن،چوری،منی لانڈرنگ،رشوت اوردیگرچور راستوںکی صورت میں حکومتی خزانے کی بجائے لوگوں کی جیبوں میں چلا جاتا ہے۔اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے ٹیکس کنسلٹنس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقارخان نے کہاکہ پندرہ سال کی ریسرچ پر مبنی رپورٹ شائع کر چکا ہوں لیکن بد قسمتی سے یہاں پر مشاورت اورایسی رپورٹس سے استفادہ کرنے کا قطعی کوئی رواج نہیںہے ۔انہوںنے کہا کہ ٹیکسز کے ہدف 50 کھرب کا 85 فیصد ودہولڈنگ کی صورت میں عام اور غریبوں سے وصول کیا جاتا ہے اوراس کا 10 فیصد بھی عوام کی بھلائی کے لیے استعمال نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ اشرافیہ ٹیکس بچانے لیے ،کالا دھن چھپانے اور اسے ملک سے باہر لے جانے کیلئے اپنی طاقت کااستعمال کرتے ہیں جس کی سزا آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ریسرچ کی بنیاد پر تجویز ہے کہ اگر آج بھی حکومت ملک سے تمام ٹیکسز کا خاتمہ کر کے صرف 20 فیصد پرچیز ٹیکس عائد کر دے تو 112 کھرب روپے اکٹھے کئے جا سکتے ہیںجبکہ ملک کی ضرورت 80کھرب روپے ہے،اضافی ٹیکسز کے خاتمے سے مہنگائی خودبخود 50 فیصد کم ہو جائے گی،پاکستانی ہی نہیں غیر ملکی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو اولین ترجیح دیں گے اوروزیراعظم پاکستان کا ریاست مدینہ کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو گا۔اس اقدام سے عدالتوں میں زیر التواء ٹیکسز کے لاکھوں کیسز بھی ختم ہو جائیں گے اورکسی کو اپنے اثاثے چھپانے کی ضرورت بھی نہیں ہو گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…