جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

عالمی ضمیر کو ہلا دینے والے معذور شامی باپ بیٹے کی تصویر نے عالمی مقابلہ جیت لیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021 |

دمشق(این این آئی)ایک ٹانگ والے شامی باپ اور اس کے معذور لخت جگر کی دل کو چھو لینے والی تصویر نے سیانا انٹرنیشنل فوٹو مقابلے میں 2021 پکچر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس تصویر کا عنوان ”زندگی کی مشکلات”تھا۔ یہ تصویر ترک فوٹو گرافر محمد اصلان نے شامی سرحد پر ریحانیہ میں لی تھی ، جس میں ایک باپ اور اس کے بیٹے کے

درمیان ایک انسانی لمحے کی تصویر کشی کی گئی تھی ، جو بغیر اعضا کے پیدا ہوا تھا۔ بچے کی معذوری کا سبب اس کی ماں کا شامی فوج کے کیمیائی ہتھیاروں سے ہونے والا حملہ تھا۔ اس حملے سے متاثر ہونے کے باعث وہ بے ہوش گئی تھی۔ اس کے بعد اس کا علاج کیا گیا مگر علاج کے دوران اس بات کا خیال نہیں رکھا گیا کہ خاتون امید سے ہیں۔ خطرناک گیسوں سے حملے اور نا مناسب علاج کے نتیجے میں اس کے ہاں پیدا ہونے والا بچہ معذور نکلا۔ اس کے دونوں ہاتھ اور پائوں نہیں ہیں۔بچے مصطفی کے والد منذر النزال نے خصوصی بیان میں انکشاف کیا کہ وہ خان شیخون کی بمباری کے دوران زخمی ہوا تھا ، جس کے نتیجے میں اس کا دایاں پائوں کاٹ دیا گیا تھا۔ اس کے پیٹ اور کمر کے علاوہ جسم کے دوسرے حصوں پر بھی چوٹیں آئی تھیں۔ النزال نے متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس کے بیٹے کے علاج اورمصنوعی اعضا کی تنصیب میں مدد کریں تاکہ اس کا مستقبل محفوظ ہو اوراسے اپنے ساتھیوں کے ساتھ سکول جانے کے قابل بنایا جا سکے۔ اس نے بتایا کہ میرے دوسرے بچے صحت مند ہیں۔منذر النزال نے مزید کہا کہ چوٹ سے پہلے وہ خود بھی زیر تعلیم تھا۔ گریجوایشن کے بعد اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔ اس نے بتایا کہ اب تک کسی امدادی یا طبی ادارے نے اس کے بچے کے علاج کے حوالے سے اس سے رابطہ نہیں کیا۔النزال نے وضاحت کی کہ اس کے بیٹے مصطفی کی ہڈیوں کو لمبا کرنے کے لیے آپریشن کی ضرورت ہے۔اس کے بعد اسے چلنے کے قابل بنانے کے لیے سمارٹ اعضا کی ضرورت ہوگی۔ اس نے عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کی اور کہا کہ وہ اکیلا اپنے بچے کا علاج نہیں کرا سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…