جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستانی شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی، پاکستان فتح یاب

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا، اوپنر جوڑی نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی،بابراعظم نے 68 اور محمد رضوان نے 79 رنز بنائے اور وہ دونوں ناٹ آؤٹ رہے، کوئی بھارتی باؤلر پاکستانی بیٹسمین کو آؤٹ نہ کر سکا۔

اس طرح پاکستان نے یہ میچ دس وکٹ سے جیت لیا۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو مقررہ 20 اوورز میں جیتنے کے لئے 152 کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان نے ٹاس جیتا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے اپنی چوتھی گیند پر روہت شرما کو آؤٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی، اس وقت بھارت کا سکور ایک رنز ہوا تھا، شاہین آفریدی نے ہی دوسری وکٹ حاصل کی جب انہوں نے کے ایل راہول کو بولڈ کر دیا، اس وقت بھارت کا مجموعی سکور صرف چھ تھا۔بھارت کا مجموعی سکور 31 ہوا تھا کہ حسن علی نے بھارتی بلے باز سوریا کمار کو رضوان کے ہاتھوں کیچ کروا دیا، بھارت کا مجموعی سکور84 ہوا تھا کہ اس کی چوتھی وکٹ گر گئی، رشبھ پنت نے 39 رنز بنائے تھے کہ شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، ویرات کوہلی اور رویندرا جدیجہ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن رویندرا جدیجہ 13 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار گئے، بھارت کی پانچویں وکٹ 125 کے مجموعی سکور پر گری، جدیجہ حسن علی کی گیند پر محمد نواز کو کیچ تھما بیٹھے، ویرات کوہلی شاہین شاہ آفریدی کے شکار بنے انہوں نے 57 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا 11 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی ساتویں وکٹ 146 کے مجموعی سکور پر گری، بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 151 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، حسن علی نے 2 اور شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…