اسلام ااباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریاب فواد چوہدری نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’ انشاء اللہ پاکستان آج جیتے گا اور ورلڈ کپ میں انڈیا سے ٹونہ جیتنے کا سلسلہ آج ٹوٹے گا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ
یہاں دبئی میں گرائونڈ کھچا کھچ بھر ہوا ہے اور ہر طرف پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں ۔ انشاء اللہ پاکستان آج جیتےگا اور ورلڈ کپ میں انڈ یا سے نہ جیتنے کا سلسلہ ٹوٹ جائے گا ۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری پاک بھارت کرکٹ میچ کو لے کر پرجوش ہے، انشاء اللہ جیت جنون اور جذبے کی ہوگی۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ میچ پر جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج پاکستان کے جو بھی گیارہ لڑکے میدان میں اتریں گے ان کے پاس پاکستان کا نیا سپر سٹار بننے کا موقع ہے۔ پاکستان کا ہر شہری اس میچ کو لے کر پرجوش ہے اور انشا اللہ جیت جنون جذبے کی ہوگی پاکستان کی ہو گی۔